پی ٹی وی نیوز سے وابستہ افسران کی ترقیوں کا نوٹس جاریسیکرٹری انفارمشن اور ایم ڈی پی ٹی وی نے خود ترقیوں کے لیٹرز جاری کئے

اسلام آباد (سی این پی) پی ٹی وی نیوز سے وابستہ افسران کی ترقیوں کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نیوز اور کرنٹ افیئرز کے افسران شامل۔ تقریب میں سیکرٹری انفارمشن اور ایم ڈی پی ٹی وی نے خود ترقیوں کے لیٹرز جاری کئے۔ ملازمین اور افسران کی فلاح وبہبود جاری رکھنے کا عزم۔واضح رہے کہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن شاہدہ شاہر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی سرکاری ادارہ ہے جہاں پر حکومت، اپوزیشن اور پاکستان کے تمام صوبوں کی خبریں، کلچر، ثقافت اور دنیا بھر کے حالات سے باخبر رکھنے کیلئے کام کیا جاتا ہے۔ باصلاحیت اور محنتی ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ترقی کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ تقریب میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عامر منظور، چیف ایچ آر آفیسر طاہر مشتاق دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں نیوز پروڈیوسر راؤ فیصل بھی شامل ہیں جن کو ان کے ساتھیوں نے اس موقع پر بھرپور مبارک باد دی ہے۔