اسلا م آبا د (سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان کی ازبکستان کے فارما پارک اور ٹیکنو پارک کا دورہ کیا معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ ازبک ٹیکنو پارک میں جدید گھریلو و الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری قابلِ تعریف ہےسولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ تیاری دونوں ممالک کے لئے توانائی کے شعبے میں بہتر ثابت ہو سکتی ہے سولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ پروڈکشن سے عوام کو سستی توانائی مل سکتی ہےپاکستان اور ازبکستان مشترکہ طور پر جدید گیس و بجلی میٹرز تیار کرنے پر بات چیت کی.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ازبکستان میں لائسنسنگ اور سرٹیفکیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر مثبت بات چیت کی اور فارما انڈسٹری کی استعداد بڑھا کر برآمدات میں اضافہ کریں گےپاکستانی فارما انڈسٹری کی صلاحیتوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کریں گےٹیکنالوجی میں تعاون سے دونوں ملکوں کی انڈسٹری مزید مضبوط ہوگی ٹیکنالوجی اور صنعت میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا .