آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس،اسحاق ڈار کی متوقع واپسی کے باعث سماعت 27اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر س۔اعت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر حتمی جرح نہ ہوسکی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلاء عدالت پیش ہوئے،شریک ملزمان کے وکلاء کی جانب سے درخواستوں پرحتمی جرح نہ ہو سکی اور وکلاء نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہواہے کہ مرکزی ملزم نے وطل واپسی کا فیصلہ کیاہے اور اگر وہ واپس آتاہے تو کیس ہی تبدیل ہوجائے گی، استدعا ہے کہ عدالت اس کیس میں فیصلہ سنانے کی جلدی نہ کرے،عدالت نے مزید سماعت27اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔