فہد ملک قتل کیس اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت میں جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک قتل کیس اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت27 اپریل تک جبکہ ممبئی حملہ کیس کی سماعت بھی 27 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔