وفاقی وزیر برائے مکانات و تعمیرات مولانا عبدالواسع کا دورہ پی ایچ اے فائونڈیشن ہیڈآفس کا دورہ،وفاقی وزیر کا پی ایچ اے فائونڈیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے مکانات و تعمیرات مولانا عبدالواسع نے سیکریٹری برائے مکانات و تعمیرات کے ہمراہ پی ایچ اے فاونڈیشن، اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیر محی الدین نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ انکا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرسی ای او پی ایچ اے ایف کی جانب سے وفاقی وزیر کو ادارے کے مکمل شدہ اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ پرسی ای او (پی ایچ اے ایف) کی جانب سے پی ایچ اے ایف کے زیر انتظام جاری منصوبوں میں کام کی رفتار کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور تمام جاری منصوبوں کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


وفاقی وزیر برائے مکانات و تعمیرات کی جانب سے پی ایچ اے فاونڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور جلد از جلد جاری تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں مستقبل میں نئے تعمیراتی منصوبوں کے جلد آغاز کا اعادہ کیا۔

آخر میں سی ای او (پی ایچ اے ایف) کی جانب سے وفاق اور صوبوں میں نئے تعمیراتی منصوبہ جات کے آغاز کے لیئے محترم وفاقی وزیر سے زمین کے حصول میں مدد کے لیئے درخواست کی گئی۔ وفاقی وزیر ک جانب سے پی ایچ اے ایف ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔