سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی  نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف  لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹر مصدق ملک کو توانائی کا قلمدان دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل بھی (ن) لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں