اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعاپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر جاوہد افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے اس موقع پر وکلاء صفائی کہ جانب سے کہاگیاکہ ریفرنس کے مرکزی ملزم اسحاق ڈار کے وطن واپس آنے کی اطلاعات ہیں اور ایسی صورت میں اس کی غہر موجودگی میں کوئی بھی فیصلہ ریفرنس پر اثر انداز ہوگا، اس لیے استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کہ واپسی تک سماعت ملتوی کر دی جائے، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 18 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔