اسلام آباد:(سی این پی) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 15مختلف وارداتوں کے دوران شہری 4گاڑیوں، 5موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، اکرام اللہ نے رمنا پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے کباڑ خانے میں داخل ہو کر نقدی، تانبا اور تین موبائل فون کل مالیتی دو لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے، ارباب منظور نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری بیوی سے مارکیٹ میں پرس جس میں نقدی اور موبائل فون کل مالیتی 30ہزار روپے تھے چھین لیا، اشفاق احمد نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے میرے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات کل مالیتی پچاس لاکھ روپے چھین لئے، تیمور لیاقت نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون اور موٹر سائیکل کل مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چھین لئے، نوید اکبر نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری مہران کار ایل ایف زیڈ 1400 پارکنگ سے چوری کر لی، احمد سعید نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری مہران کار ایل ای اے 6355 پارکنگ سے چوری کر لی، ثاقب اشرف نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کرولا کار ڈبلیو ایکس 837 پارکنگ سے چوری کر لی، محمد علی نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری اپلائیڈ فار موٹر سائیکل گھر سے چوری کر لیا، محمد اویس نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی آئی آر 772 پارکنگ سے چوری کر لیا، ولید احمد نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی ایم ایم 194 پارکنگ سے چوری کر لیا، حیدر نواز نے نون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لیا، اعجاز احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی کیو 1794 گھر کے باہر سے چوری کر لیا، مجاہد حسین نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ آصف و دیگر تین افراد نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات اور کاغذات کل مالیتی 23 لاکھ روپے چوری کر لئے، راجہ مسعود نے نیلور پولیس کو بتایا کہ علیم اللہ نے میرے پلازہ سے 40من سریا مالیتی دس لاکھ روپے چوری کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔