راولپنڈی ا ندرون شہر کے تجارتی علاقے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ العمل ، چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپوٹر)چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے اندرون شہر کے تجارتی علاقے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ العمل کر دیا ،کنٹرول روم قائم ۔ٹریفک کے بہاؤ میں روکاوٹ بننے والی تجاوزات ڈبل پارکنگ کیخلاف آپریشن شروع اضافی نفری کو سٹینڈ بائی رہنے کا حکم ۔ 04 لفٹر اسکواڈ مسلسل پٹرولنگ کرینگے ، لیاقت روڈ ، راجہ بازار ، گوالمنڈی ، گنجمنڈی،جامع مسجد روڈ ، مری روڈ ، راول روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ کے لئے مانیٹرنگ جاری ، سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے سرکل انچارج مری روڈ اور سرکل انچارج سٹی کو ٹریفک کی ہر ممکن روانی کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی، سرکل انچارجز اور سیکٹر انچارچز خود فیلڈ میں رہ کر ممکنہ رش کی صورت میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائیں ، شہری صرف مختص شدہ جگہوں پر ھی پارکنگ کریں اور لین لائن کی پابندی کریں، جمعہ کو بازاروں کی چھٹی کے دن کے باعث جمعرات کو اندرون شہر اور مری روڈ کے تجارتی علاقوں میں معمول سے زیادہ ٹریفک کی آمد ہوتی ہے.