لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب ساؤتھ ایشیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں اس جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کا علاج ممکن ہوا ہے۔کو-ابلیشن کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، جس میں کینسر سیل کو منفی 198 ڈگری پر فریز اور 83 ڈگری پر ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے وزیراعلیٰ نے مزید 5 مشینیں منگوانے اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ کا حکم بھی دیا۔
