آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس میں شامل فیڈرل کی تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے یوم یکجہتی ملازمین بھر پور طریقے سے منایا

رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا کی سربراہی میں اگیگا فیڈرل میں شامل تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین اور سیکریٹیریٹ کے ہزاروں کی تعداد میں یوم یکجہتی سرکاری ملازمین منایا گیا10 فروری سرکاری ملازمین کی کامیابی کا دن قرار دیتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوا نے ماضی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے پر اللہ ربالعزت کا شکر ادا کیا اور عزم کیا کہ محروم ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے


رحمان علی باجوا نے وزارت خزانہ کے سامنے تمام شرکاء سے حلف لیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملازمین کے جائز اور آئینی حقوق جن میں
پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات اور %150 ایگزیکٹیو الاؤنس کی طرز پر دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ


ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 💯 فیصد اضافہ
10 فروری 2021 کے حکومتی معاہدے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سفارشات کے مطابق وفاقی ملازمین کے صوبائی طرز پر اپگریڈیشن جس کی منظوری وزیراعظم پاکستان پہلے ھی دے چکے ہیں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جانا


تمام ڈیلی ویجز کنٹریکٹ ایڈہاک اور ٹی ایل اے ملازمین کو عبدل قادر مندوخیل کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مستقل کیا جانا اور
مہنگائی کی تناسب سے پینشنرز کی پینشن میں خاطرخواہ اضافہ کیا جانا شامل ھے کسی صورت میں دستبردار نہیں ھوں گے اور اس وقت تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے


رحمان باجوا نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پے اینڈ پینشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اور موجودہ حکومت کی طرف سے واعدہ کے مطابق فوری طور پر سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرے

اگیگا فیڈرل میں شامل جن تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے حصہ لیا ان لیبر یونیٹی آف آئیسکو۔ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، نیشنل سیونگز یونین پاک پی ڈبلیو ڈی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیبر یونین۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن.انجمن اساتذہ، اسلامک یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری۔ لوکو شیڈ پاکستان ریلویز۔ اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز۔ ریڈیو پاکستان۔ اسٹیٹ آفس، پاکستان سپورٹس بورڈ، نان ٹیچنگ اسٹاف، اے جی پی آر، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ھاوسنگ اتھارٹی،آی ٹی ایسوسی ایشن، پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ، پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشنز ،اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز، اور خصوصی طور پر اگیگا خیبر پختون خواہ ، اگیگا پنجاب، اور پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قائدین سمیت ھزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی

رحمان علی باجوا نے ایک بار پھر اس بات کو واضح کیا کہ ھم سب غیر سیاسی تھے غیر سیاسی ھیں اور غیر سیاسی رہیں گے
رحمان علی باجوا نے اعلان کیا ھے بقیہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کا ٹھاٹے مارتا سمندر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا
آج کے احتجاج کے بعد واپڈا کے ڈیلی ویجز، ایڈھاک و کنٹریکٹ ملازمین نے پاک سیکریٹیریٹ کے اے بلاک کے سامنے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں وہاں کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری عالم زیب صاحب نے مظاہرین کو اپنے آفس میں بلاکر یہ یقین دہانی کرائی کہ 14 فروری کو ھونے والی عبدل قادر مندوخیل کی کمیٹی کی میٹنگ میں مثبت پیشرفت ھو گی