چوہدری شجاعت کے قریبی ساتھی ، سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ کا حلقہ پی پی 12 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

 سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ کا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے میدان میں اترنے کا فیصلہ حامد نواز راجہ جو سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے قریبی تعلق رکھتے ہیں کی جانب سے حلقہ کی عوام کی خواہش پر پنجاب اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 12 سے امیدوار ہونے کا فیصلہ کیا ہے

حامد نواز راجہ کی جانب س اس ضمن میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ابتک انکی مشاورت کا حصہ بننے والے حلقہ کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ضرور لڑیں انکی جانب سے بطور تحصیل ناظم جو عوام کی خدمت کی گئی ہے حلقے کے ووٹر اس سے آگاہ ہیں اور حلقہ کی عوام انکے امیدوار ہونے کی بھرپور تائید و حمایت کرے گی واضح رہے کہ حامد نواز راجہ تحصیل ناظم راولپنڈی اور ناظم پوٹھوہار ٹاؤن بھی رہ چکے ہیں ۔