سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں

اسلام آباد (سی این پی)سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ای چالان نادہندگان کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں۔ مختلف نجی کمپنیوں اور بینکوں کے ہیڈکوارٹرز کو انکی ملکیتی گاڑیوں کے ای چالان جرمانے کی عدم ادائیگی کی فہرست معہ خطوط ارسال کردئیے، جس میں انہیں فی الفور چالان کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کوتھانہ جات میںبندکردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے مختلف بینکوں سے لیز پر لی گئی اور نجی کمپنیوں کی ملکیتی گاڑیوں کے خلاف ای چالان فہرست مع خطوط متعلقہ بینکوں اور نجی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کر دئیے ہیں

جس میں انہیں فی الفور چالان کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو تھانہ جات میںبند کردیا جائے گا، بقیہ ای چالان نادہندگان کی گاڑیوں کو سیف سٹی میں موجود جدید تکنیک سے لیس بریف کیم الرٹس اور سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تلاش کر کے قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سیف سٹی سے ای چالان جاری کئے جارہے ہیں، شہری اپنا چالان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ویب سائٹ www.islamabadpolice.gov.pk پر یا https://ict.islamabadpolice.gov.pk:8 081/veri/verify_e_challan.php لنک پر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ڈال کر چیک کر سکتے ہیں

چالان شدہ گاڑی مالکان اپنا چالان بذریعہ جیزکیش موبائل ایپ یاجے ایس بینک والٹ سے جمع کروا سکتے ہیں، چالان جمع نہ کروانے کی صورت میں ای چالان نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔