اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت نے اسرائیلی گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے، غزہ میں داخل ہونے اسرائیلی فورسز کا خواب چکنا چور ہو چکا، شوق شہادت سے لبریز فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی ریاست کو ناکوں چنے چبوا دیئے، سترہ روزہ بارود کی بارش کے باوجود اسرائیلی فورسز غزہ میں داخل ہونے کی جرأت نہیں کر پا رہیں، امریکی بیساکھیوں کے بغیر اسرائیل کی بزدل افواج اپنے مرکاوہ ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور نظر آتی ہے، شجاع فلسطینیوں نے بہادری اور جانبازی کی نئی مثال قائم کردی ہے، اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے، فاتح خیبر و خندق کے ماننے والوں کے حملوں کی اسرائیل تاب نہیں لا سکا، اپنی سبکی کا بدلہ وہ اسپتال، مساجد، چرچ اور پناہ گزین کیمپوں پر سفاکانہ اور غیر انسانی حملوں کی صورت میں لے رہا ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس ظلم وبربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اقوام متحدہ اور او آئی سی غزہ پر اسرائیلی درندگی کو رکوانے میں مکمل ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہود ونصاریٰ اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر رہے ہیں اسی طرح مسلم دنیا سے بھی واضح اور جرآت مندانہ پیغام اسرائیل کو جانا چاہیے، پوری دنیا میں آزادی خواہ اور انسانیت کا درد رکھنے والے لاکھوں افراد اپنے ممالک میں احتجاج کر کے فلسطین کے معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، تمام اہل درد اقوام فلسطینیوں کی نسل کشی پر سراپا احتجاج ہیں، آج غزہ کے مظلومین جہاں پوری دنیا کے منصفوں کی طرف دیکھ رہے ہیں وہاں پاکستان کی طرف بھی امید بھری نظریں لگائے ہوئے ہیں، پاکستان سمیت پوری مسلم ورلڈ کی جانب سے اسرائیلی کے درندہ صفت حکمرانوں کو سخت اور دو ٹوک پیغام جانا چاہیے کہ غزہ میں غیر انسانی مظالم کو فی الفور روک دے، مسلم دنیا کی یک زبان ہو کر ایک دھمکی اسرائیلی حکومت برداشت نہیں کر سکے گی اور خونخوار ریاست خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">