ریس کورس پولیس نے ڈاکو سے چار لاکھ پچاس ہزار برآمد کر لئے

راولپنڈی(سی این پی)ریس کورس پولیس نے خطرناک ڈاکو سے مسروقہ رقم 04 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدکرلئے،ملزم نے تفتیش کے دوران بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف کیاہے، ملزم ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ کے دوران گرفتار ہوا تھا،ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے مزید اہم انکشافات و برآمدگی متوقع ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔