ن لیگ کو ہائوسنگ سوسائٹی بنا دیا گیا،راولپنڈی لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا،پارٹی میں نوٹ کو عزت دینے کا رواج چل پڑا،سرفراز افضل ن

اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرفراز افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور کرے مسلم لیگ (ن) کو راولپنڈی میں لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ،میاں نوازشریف جماعت کو تباہ ہونے سے بچالیں، لگتا ہے ووٹ کی جگہ ن لیگ میں نوٹ کو عزت دینے کا رواج چل پڑا ہے ،راولپنڈی میں دو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ لینڈ مافیاز کے اہلکاروں کو دیئے گئے جن کو ٹکٹ دیئے گئے ان پر سینکڑوں کی تعداد میں قتل اقدام قتل ، قبضہ اور دہشت گردی کے مقدمات کا ٹریک ریکارڈ ہے، ایک ایسے شخص کو بھی ٹکٹ دے دیا گیا جو بطور ممبر قومی اسمبلی جعلی امتحان دلواتے ہوئے پکڑا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کر تے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ،اس شخص کو میاں نوازشریف نے خود جماعت کی بدنامی کا باعث بننے پر ایم این اے سے استعفی لیا آج ورکرز پریشان ہیں کہ جماعتی نظریہ کہاں گیا ورکرز کی عزت کہاں گئی آج ہائوسنگ سوسائٹی کے آلہ کاروں کو ٹکٹ دے کر عوام اور ورکرز کے ساتھ ظلم کرایا گیا ایسا لگ رہا ہے

مسلم لیگ ن کو ہائوسنگ سوسائٹی بنا دیا گیا ہے جس کے تمام فیصلے ڈائریکٹر لینڈ کر رہا ہے پارٹی قیادت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور ورکرز کو عزت دے اگر ووٹ کی جگہ نوٹ کو عزت دی گئی تو 8 فروری کو سیاسی اپ سیٹ ہو سکتا ہے جس کے ذمہ دار مسلم لیگ ن میں بیٹھے مافیاز کے ٹائوٹ ہونگے اور تباہ مسلم لیگ ن ہو جائے گی مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور کرے سرفراز افضل، مسلم لیگ ن کے ورکرز میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا

میاں نوازشریف جماعت کو تباہ ہونے سے بچالیں لگتا ہے ووٹ کی جگہ ن لیگ میں نوٹ کو عزت دینے کا رواج چل پڑا ہے راولپنڈی میں دو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ لینڈ مافیاز کے اہلکاروں کو دے دیے گئے جن کو ٹکٹ دیئے گئے ان پر سینکڑوں کی تعداد میں قتل اقدام قتل قبضہ اور دہشت گردی کے مقدمات کا ٹریک ریکارڈ ہے ایک ایسے شخص کو بھی ٹکٹ دے دیا گیا جو بطور ممبر قومی اسمبلی جعلی امتحان دلوائے ہونے پکڑا گیا اس شخص کو میاں نوازشریف نے خود جماعت کی بدنامی کا باعث بننے پر ایم این اے سے استعفی لیا آج ورکرز پریشان ہیں کہ جماعتی نظریہ کہاں گیا ورکرز کی عزت کہاں گئی آج ہائوسنگ سوسائٹی کے آلہ کاروں کو ٹکٹ دے کر عوام اور ورکرز کے ساتھ ظلم کیا گیا ایسا لگ رہا ہے مسلم لیگ ن کو ہائوسنگ سوسائٹی بنا دیا گیا ہے جس کے تمام فیصلے ڈائریکٹر لینڈ کر رہا ہے پارٹی قیادت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور ورکرز کو عزت دے اگر ووٹ کی جگہ نوٹ کو عزت دی گئی تو 8 فروری کو سیاسی اپ سیٹ ہو سکتا ہے جسکے ذمہ دارمسلم لیگ ن میں بیٹھے مافیاز کے ٹائوٹ ہونگے اور تباہ مسلم لیگ ن ہو جائے گی۔