اسلام آباد پولیس کے91 اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکاسب انسپکٹر زکے عہدوں پر ترقی کی لسٹ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے91 اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکاسب انسپکٹر زکے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔آئی جی اسلام آبادنے ترقی پانے والے افسران کو ایک پروقار تقریب میں رینک لگائے، تقریب میں ترقی یاب ہونے والے افسران کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ،آپکی محنت ،لگن ،بہادری ، ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،یہ ایک مقدس محکمہ ہے اس محکمہ میں جو ذمہ اری ہے اسے ہر صورت پورا کرنا ہے اور کسی بھی صورت میں ہم نے ذرا سے بھی لرزش نہیں دیکھانی


انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پراسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نئے ترقی یاب افسران کو رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے والے 91پولیس افسران کو رینک لگائے،انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تقریب میں شامل پولیس افسران اور انکے اہلخانہ کو خوش آمدید کہا اور انکو مبارکباد پیش کی،آپکی محنت ،لگن ،بہادری ، ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے آپکو جو ترقی ملی جو رینک نصیب ہوئے اللہ کرے آپ اسکے ساتھ انصاف کریں،آپکے بچے اپکو اپنا ہیرو سمجھیں،آپکی والدہ آپ پر فخر محسوس کرے،ہم ہر کوشش کریں گے تاکہ آپکے اہلخانہ کے چہروں پر خوشیاں لا سکیں،ہم پور ی کوشش کریں گے کہ آپکو ترقی ملے آپکو انعامات سے نوازا جائے آپکو دی گئی سزاؤں کو ختم کریں، لیکن اس کے بدلے آپ نے ایک کام کرنا ہے اور وہ جو قسم آپ نے کھائی ہے کہ مجرمان کا قلع قمع کرنا ،شہریوںکو فوری انصاف مہیا کرنا انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناناکے وعدے کی تجدید کرنی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا واحد راستہ اللہ کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،اللہ کے فضل و کرم سے یہ غازیوں اور شہدیوں کا محکمہ ہے،ہم نہ غازی بننے سے ڈرتے ہیں نہ شہید ہونے سے ڈرتے ہیں،صرف و صرف بہادری کی داستانیں رقم کرنے آتی ہیں،اپنی بات کو مختصر کرتے ہوئے کہوں گا کہ یاد رکھیئے گا کہ ترقی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے ، یہ ایک مقدس محکمہ ہے اس محکمہ میں جو ذمہ اری ہے اسے ہر صورت پورا کرنا ہے اور کسی بھی صورت میں ہم نے ذرا سے بھی لرزش نہیں دیکھانی،آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر نئے ترقی یاب افسران کے اہلخانہ کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیاتھا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔