آر آئی یو جے کی مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کی مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی ہے آئے روز صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور قتل کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں صحافی اشفاق احمد سیال کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آر آئی یو جے کی قیادت نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا