اسلام آباد پولیس نے اہم سنگین مقدمات میں 7نا معلوم ملزمان کی تلاش کیلئے خاکے جاری کر دیئے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کو اہم سنگین مقدمات میں 07نا معلوم ملزمان کی تلاش و گرفتاری مطلوب ہیں،ملزمان کے گرفتار ی کے لئے اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو 05لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان جبکہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کو مختلف اہم اور سنگین مقدمات میں 07 نامعلوم ملزمان کی تلاش و گرفتاری مطلوب ہے،ان میں سے 04 کس نامعلوم ملزمان کی تصاویر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حاصل کی گئی ہے جبکہ 03کس نامعلوم ملزمان کے خاکے تیار کئے گئے ہیں،ناملعوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اطلاع دہندہ و مدد فراہم کرنے والے شخص کے لئے 05 لاکھ روپے انعامی رقم کا بھی اعلان کررکھا ہے جبکہ اطلاع دہندہ و مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی مدد کریں اور کسی بھی معلومات کو پکار 15-یا آئی سی ٹی 15-ایپ کی مدد سے اسلام آباد پولیس تک پہنچائیں

۔