روشن پاکستان کارپوریشن کے نام سے قائم غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کو سنڈے مار ڈیم میں سیوریج کا گندھا پانی ڈالنے پر 2 ارب 70 کروڑ جرمانے کا نوٹس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے روشن پاکستان کارپوریشن کے نام سے قائم غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کو سنڈے مار ڈیم میں سیوریج کا گندھا پانی ڈالنے پر 2 ارب 70 کروڑ جرمانے کا نوٹس جاری کردیا۔ جبکہ غیر قانونی سوسائٹی کے مالک عرفان کو عدالت طلب کرلیا ہے۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف نے روشن پاکستان ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک عرفان علی رہیجو کو حتمی وارننگ جاری کی ہے عدالت پیش نا ہونے کی صورت میں ملزم کا شناختی کارڈ۔ پاسپورٹ۔ موبائل سمز بلاک جبکہ بنک اکاو¿نٹس سیل کروا دئیے جائیں گے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ روشن پاکستان سوسائٹی جس نے فراڈ۔ جعل سازی اور دھوکہ دہی سے قبرستان۔پارک اور پلے گراونڈ کی 270 کنال مختص اراضی پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی قائم کرکے لوگوں کو کروڑوں روپے کے پلاٹس فروخت کردئیے جسکا کوئی لے آوٹ پلان منظور کروایا گیا ناہی این او سی لیا گیا جس پر چئیرمین محمد علی رندھاوا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی ہدایت کی۔ سی ڈی اے پلاننگ ڈویڑن نے عرفان علی کے خلاف چھان بین کے بعد کیس سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی عدالت بھجوایا جہاں ملزم کو متعدد بار طلبی کے سمن جاری کئے گئے لیکن ملزم عدالت میں پیش نا ہوا۔ جس پر ملزم کو 2 ارب 70 کروڑ روپے جرمانے کا فائنل نوٹس جاری کیا گیا نوٹس کے مطابق ملزم عرفان علی روہیجو نے سوسائٹی کی سیوریج لائن اور گندے پانی کو سنڈے مار ڈیم میں ڈال دیا جس سے صاف پانی آلودہ ہوگیا جو کہ سنگین جرم ہے نوٹس میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی روشن پاکستان کے مالک کو 12 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ عدالت عدم حاضری کی صورت میں ملزم عرفان کا شناختی کارڈ۔ موبائل سمز اور پاسپورٹ بلاک کروا دیا جائے گا عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کچھ عرصہ قبل غوری ٹاو¿ن کے مالک عثمان چوہدری کو بھی ڈھائی ارب روپے جرمانہ و تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ معروف تہذیب بیکری کو بھی ناقص صفائی اور معیار بہتر نا ہونے پر سیل کیا تھا۔