انٹرنیشنل کسٹم ڈے پر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون غائب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )انٹرنیشنل کسٹم ڈے پر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون غائب ہونے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے کسٹم نے جعلی آئی فون تلف کر کے اصل فروخت کر دیئے۔

تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل ایئرپورٹ کسٹم اور ماڈل کلکٹریٹ اف کسٹم افسران میں کھلبلی مچ گئی ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے مختلف اوقات میں سمگل ہو کر اسلام ا?بادا یئرپورٹ پر لائے گئے

کروڑوں پہ مالیت کے ائی فون ایئرپورٹس سے کسٹم حکام نے قبضہ میں لے کر ایئرپورٹ کے گودام میں بھجوا دیے ۔

مختلف اوقات میں ایئرپورٹ کسٹم نے 800 کے قریب ائی فون سام سنگ موبائل اور کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب قبضہ میں لی جو مختلف اوقات ایئرپورٹ کسٹم حکام نے قبضہ ملی تھی

غیر ملکی شراب بیرون ملک سے انے والے شہریوں سے پکڑی گئی جاتی ہے۔ ایک سال کے اندر تقریبا پانچ ہزار سے 10 ہزار کے قریب بوتلیں پکڑی جاتی ہیں۔

ایئرپورٹ کسٹم گودام میں مبینہ طور پر دس ہزار بوتلیں جمع تھیں۔ انٹرنیشنل کسٹم ڈے جو کہ 26 جنوری کی بجائے چھ مارچ کو منایا گیا

جس میں کلکٹر کسٹم اصف ہرگن کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ نوید الہی سمیت ممبر کسٹم اور ایف بی ار کے افسران کی موجودگی۔پکڑے گئے ائی فون، شراب سیگریٹ ، تلف کرنے کی تقریب ہوئی

اس سامان کو اسلام آباد ڈرائی پورٹ پہنچانے کے لئے کلکٹرکسٹم ا?صف ہرگن کے خاص ڈرائیور نے نگرانی کی۔ اور چند سو شراب کی بوتلوں کے مالک تو سامنے نہ آئے

البتہ 42 موبائل والے دو سمگلر نے موبائل چیک کروائے تو پتہ چلا کہ وہ موبائل چل رہے ہیں تلف نہیں کئے گئے

جبکہ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے موبائل فون تلف کر دیا ہے مذکورہ سمگلر نےکلکٹر کسٹم کو درخواست دی کہ وہ اپنے فونز کا ٹیکس جمع کروا کر واپس لے گا جس پر کسٹم افسران میں کھلبلی مچ گئی

درخواست دہندہ کو چکر لگوائے گئے لیکن اس کو موبائل ٹیکس نہ بھرنے دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 ائی اس فون کے اس سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہوتی ہیں تو اہم انکشافات کی توقع ہے

اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر ائی فون موبائل تلف کرنے کے لیے کسٹم حکامنے کاغذات ضبط کیے اور نہ ہی ان پر او این اوجاری کیا جس پارٹی کا سامان ضبط کیا جائے یا تلف کیا جائے اسے اگاہ کیا جاتا ہے

مذکورہ پارٹی کو نہ تو نوٹس دیا گیا جس پر کلکٹر اور وفاقی ٹیکس محتسب سے وہ درخواست دی گئی جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے کروڑوں روپے کے موبائل فون سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف بی ار کو خط لکھ دیا ہے