راولپنڈ ی۔یونیورسٹی آف میلان اٹلی کے ڈاکٹرز کے وفد کا راولپنڈی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے وفد کا استقبال کیا اور راولپنڈی پولیس کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ورکنگ پر بریفنگ دی
وفد میں ڈاکٹر سیدہ عاطقہ بخاری،ڈاکٹر سلوانہ ہاجداری،ڈاکٹر ایمنول ڈی پونٹی،ڈاکٹر الیسینڈرو برٹی،ڈاکٹر ارسا نور اور ڈاکٹر ماریہ شامل تھے
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے بھی اقدامات کیے
ٹرانسجینڈرز اور معاشرے کے محروم طبقات کے تحفظ،سہولت اور قانون معاونت کے لیے راولپنڈی پولیس نے پاکستان کا پہلا تحفظ سنٹر قائم کیا
تحفظ کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز، لاوارث بچوں، خواتین، سپیشل افراد کو قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے
ایس ایس پی آپریشنز نے وفد کو مزید بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اینیمل ریسکیو سنٹر قائم کیا
یونیورسٹی آف میلان کے وفد نے منشیا ت کی روک تھام اور عادی افراد کے علاج معالجہ، معاشرے کے محروم طبقات کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا
وفد نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں ڈی ایس پی مسعود احمد شہید پولیس ہسپتال کا دورہ کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا