ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا چھاپہ گینگ کے دو ارکان گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیمپرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کاروائی

چھاپہ مار کاروائی میں ٹیمپرڈ مافیا کے 2 سرگرم کارکن گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز تصور اور رضوان اللہ خان کے نام سے ہوئی ملزمان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث تھے۔

ملزمان نے لگژری گاڑی کو جعلی کسٹمز امپورٹ دستاویزات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں رجسٹر کرنے کی کوشش کی ملزمان نے رجسٹریشن کروانے کے لیے خود کو حساس ادارے کے ملازم ظاہر کیا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے