پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے لئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے لئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے مسیحی پولیس افسران کو مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے ،کرسمس محبت بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا تہوار ہے،مسیحی افسران ہمارا فخرہیں،ملک کی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے، تفصیلات کے مطابق لاجسٹک ڈویژن پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے لئے کرسمس کی تقریب کا انعقادکیا گیا،جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر اے آئی جی انوسٹی گیشن /کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ سمیت مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران بھی موجود تھے.

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یہ موقع پیار ،محبت،بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، مسیحی افسران اور سٹاف ہمارا فخر ہیںاورہر شعبے میں ملک اور قوم کی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں،پاکستان میں ہر قوم ،نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے مسیحی پولیس افسران اور سٹاف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا.