مارک اپ ریٹ میں کمی،تعمیراتی سیکٹر کیلئے ریشنلائز ٹیکسز کی تجاویز کو سراہتے ہیں:بابر بھٹی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی خوش آئند ہے ،تعمیراتی سیکٹر کیلئے ریشنلائز ٹیکسز کی تجاویز کو سراہتے ہیں،ایڈوانس ٹیکسز میں کمی سمیت ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل بھی کیا جائے۔ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر میں اسٹیک ہولڈرز کی دی گئی تجاویز پر عملدرآمد ضروری ہے جس سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ دوبارہ بحال ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا جون میں آمدہ بجٹ کیلئے تجاویز طلب کرنا مثبت اقدام مگر اہم بات یہ ہے کہ ہماری سفارشات پر عمل بھی کیا جائے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات مانی جائیں کیونکہ رواں مالی سال کا ریونیو کا ہدف بھی غیر حقیقی ہے جس سے ٹیکس دہندگان بوجھ تلے مزید دب گئے ہیں ۔