ایف آئی اے نے اضافی یونٹ ڈالنے پر آئیسکو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

آ ئیسکو میں لائن سٹاف دفاتر میں اوردفاترکا عملہ لائن میں ڈیوٹی کرنے انکشاف

اسلام آباد ۔ آ ئیسکو اسلام آباد میں لائن سٹاف دفاتر میں جبکہ دفاترکے عملہ کا لائن میں ڈیوٹی کرنے انکشاف ،درجنوں درخواستیں التواء کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو اسلام آباد کے مختلف دفاتر جن میں آئیسکو ہیڈ آفس‘ سپرنٹنڈنٹ انجینئر‘ ایکسیئن آفس سمیت دیگر دفاتر میں تعینات آفیسران کا من پسند سٹاف عرصہ دراز سے تعینات ان دفاتر میں کلیریکل عہدوں پر تعینات حالانکہ یہ سٹاف آ ئیسکو شعبہ لائن میں ہونا چاہئے تھا جس کی وجہ آئیسکو کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے لائن جو ٹیکنیکل عملہ ہوتا ہے اور نان ٹیکنیکل عملہ لائن پر تعینات ہونے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ آئیسکو کے چند افسران جن میں ایس ای آفس اسلام آباد اور مختلف ایکسیئن نے اپنی مرضی سے لائن سٹاف کو اپنے دفتر میں تعینات کردیا ہے یہ عملہ میٹر لگوانے پلازوں کے ٹرانسفارمر سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے خفیہ طور پر معاملات طے کرتے ہیں جس کے بعد مذکورہ آفیسر اس کی منظوری دیتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو اسلام آباد کے مختلف دفاتر جن میں ایکسین ایس ڈی او آفیسز شامل ہیں سینکڑوں درخواستیں موجود ہیں لیکن ان کی منظوری نہیں ہوتی بجلی کا کنکشن ٹرانسفارمر کی منظوری لوڈ آف ایکسٹنشن سمیت دیگر درخواستیں التواء کا شکار کردی جاتی ہیں جو کہ سی ای او آئیسکو کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔