60 لاکھ نوجوانوں کیلئے روزگار تربیتی پروگرام پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں:سادات شاہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین یس پاکستان فاؤنڈیشن سید سادات حسین شاہ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی طرف سے سالانہ 60 لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار تربیتی پروگرام کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سمیڈا میں نئی افرادی قوت بھرتی کرنے، دیہی آبادی کو بلا سود قرضوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے سے ملک میں خوشحالی اور معاشی استحکام آئے گا ۔سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ یس پاکستان پروگرام بھی وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا تاکہ نوجوان نسل پاکستان کا صحیح معنوں میں قیمتی اثاثہ بنے اور مستقبل کی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے خود کو جدید علوم و فنون سے لیس کرے۔