راولپنڈی((نیوز رپورٹر)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RDA)حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے ۔عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کررہ گیا ہے ۔پھلوں ،سبزیوں اور چکن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دورہوکر رہ گئی ہے۔ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف امن وامان کی صورتحال بھی ابتر ہو رہی ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام پر توجہ دیں آپس کے سیاسی اختلافات سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا اپنا فرض ادا کریں اور تاجربرادری منصوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کریں ، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کے مصنوعی اضافے کی ہوس میں مبتلا ہو کر اللہ کی ناراضی مول نہ لیں، امانت و دیانت کی تجارت میں اللہ کی بڑی برکات ہیں
