ملک عشرت محمود کی پہلی برسی،اعلیٰ عسکری قیادت، سیاسی و سماجی شخصیات و سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی شرکت

راولپنڈی (سی این پی ) جاوا گائوں کی اعوان برادری کے مرکزی رہنماملک یعقوب اعوان کے چچا معروف قانون دان بیرسٹر شاہزیب عشرت کے والد ملک عشرت محمود کی پہلی برسی کی تقریب ماڈل ٹائون ہمک میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، سیاسی وسماجی شخصیات اور سمیت سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے ملک ابرار ،سابق میئر پنڈی سردار نسیم خان حاجی پرویز خان ،افضل کھوکھر ،الطاف بٹ ،عبداللہ حمید گل ،ملک خالد ،جاوید انور مغل ، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی ، سید ضیا اللہ شاہ ،ملک شکیل اعوان،ریٹائرڈ بریگیڈئر صدیق ،ملک فیاض الحسن فیضی،سید جمیل ہاشمی ،ملک مسعود ایڈوکیٹ،سائیں شعبان،پیر سردار محی الدین چودھری جاوید آف یو کے،سردا ر رفیق خان ،حاجی اشتیاق اعوان ،حاجی اظہر ،ملک غضنفر ملک زاہد اعوان ،جاوید بنگش ،محمود بنگش ،ملک حسرت اعوان ،ملک عمر،مقبول احمد خان ، شیخ عبدالوحید،راجہ عمر،وقار ڈار، پیر حسنین ،ملک رضوان ،ملک حفیظ اعوان ، راجہ بلال ایڈووکیٹ، شاہد قیوم نیازی، راجہ بشیر ، چوہدری خالد منیر ،ملک حمیس حسرت اعوان ،فرحت کیانی ،سید شاہد اقبال، ملک فہیم ایڈووکیٹ اختر جوئیہ ،ملک وحید،محمد کلیم،چوہدری خالد ،چوہدری خورشید انور ،اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

ملک عشرت محمود کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی اور ملک کے معروف نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر تین ہزار افراد کے لیے افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا تھا ۔ ملک عشرت محمود مرحوم کے بیٹے معروف قانون دان بیرسٹر شاہزیب عشرت ، اور بھتیجے ملک یعقوب اعوان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک عشرت محمود مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔آج ہم جس مقام پر ہیں اس میں ملک عشرت مرحوم کا بہت اہم کردار ہے ۔

ملک یعقوب اعوان کا کہنا تھاکہ ملک عشرت محمود مرحوم کی سیاسی ، سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ان کے مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں اور ان کا لوگوں سے ساتھ جو تعلق تھا اُس کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شرکاء نے ملک عشرت محمود کی سیاسی ، سماجی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے انہوںنے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور آج اتنے لوگوں کا ان کی برسی میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام مکتبہ فکر میں بہت مقبول تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔