اسلام آباد پولیس کے مزید13سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد پولیس کے مزید13سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی جس کے بعد ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ تمام ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور مبارک باد دی۔اب آپ کے کاندھوں پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ، خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی کے ساتھ لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں مزید13سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی

ڈی پی سی کی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر افسران کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے کے دوران 32سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے،منگل کے روز ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام سنٹرل پولیس آفس میں کیا گیا

جہاں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ تمام افسران کو ترقیوں کے رینک لگائے اور دلی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے

اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفییر، شہریوں کوانصاف اور میرٹ کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں گے۔