’سفید کُرتا شلوار بے حد پسند ہے‘ ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکار ماہرہ خان نے ’ایم بائے ماہرہ‘ کے نام سے ملبوسات کا برانڈ لانچ کرادیا۔بھارتی فلم ’رئیس‘ کی اسٹار ماہرہ خان اکثر اپنے انٹرویوز میں سفید رنگ کے ملبوسات سے خاص لگاؤ کے بارے سے تذکرہ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے متعدد انٹرویوز میں کہا کہ انہیں سفید رنگ کے ملبوساب بے حد پسند ہیں۔’ایم بائے ماہرہ‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کے ذریعے ماہرہ خان نے بتایا کہ اگر مجھے عمر بھر ایک ہی لباس پہننا ہو تو میں سفید رنگ کا کرتا شلوار کا انتخاب کروں گی۔’

ان کا کہنا تھا کہ ’ان کے پاس ایسے بھی سفید کُرتے ہیں جو بہت پرانے ہیں لیکن وہ انہیں روزانہ پہنتی ہیں کیونکہ انہیں سفید رنگ بے حد پسند ہے‘۔

ایم بائے ماہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں پوسٹ کی گئی تصویر کے مطابق ماہرہ خان کا پہلا کلکشن ان کی نانی ’رضیا‘ سے متاثر ہے۔ماہرہ خان نے لکھا کہ میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی اور ان کے شائستگی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔

قبل ازیں ماہرہ خان کی ساحل سمندر پرعروسی ملبوسات میں تصاویر نے سب کو دنگ کردیا تھا، فوٹوشوٹ میں ماہرہ خان جالی دار سیلیو لیس بلاؤز کے ساتھ کڑھائی کئے ہوا بھاری اور خوبصورت لہنگا پہنے ساحل سمندر پر نظر آئی، ہمیشہ کی طرح ماہرہ کا انداز ایک سے بڑھ کر ایک تھا۔اس کے علاوہ حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بھی خوبصورت سفید گاؤن زیب تن کیا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔