کورولوش عثمان کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت پاکستان پہنچ گئے

کراچی(سی این پی) دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار ت±رک اداکار براق اوزچیویت پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گئے۔ براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جب کہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔