علی ظفر کا وعدہ پوراکر دیا، ورلڈکپ ترانہ جاری کردیا

کراچی(سی این پی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کردیا ہے۔علی ظفر نے ”مزہ آیا “ کے عنوان سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا ہے جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔جسے اب تک ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں،اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی علی ظفر ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے،شائقین کرکٹ کی جانب سے ورلڈ کپ ترانہ ‘مزہ آیا’ کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور ترانے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔