سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی، شرمین سیگل

ممبئی(شوبز نیوز) اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان نے ا±نہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن ا±نہوں نے قبول نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرا منڈی’ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی و اداکارہ شرمین سیگل سے ا±ن کے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ ا±نہوں نے پہلی بار کس مشہور شخصیت سے ملاقات کی تھی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شرمین سیگل نے کہا کہ میری پہلی ملاقات سلمان خان سے ہوئی تھی، اس وقت وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو فلم کے سیٹ پر ہی سلمان خان سے میری ملاقات ہوئی تھی۔شرمین سیگل نے کہا کہ میری ع±مر دو یا تین سال تھی، سلمان خان نے مذاق میں مجھ سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ تو میں نے فوراََ کہا ‘نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ا±س وقت میری بہت ہی کم تھی، اتنی چھوٹی ع±مر کی بچی کو تو شادی کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہوتا، اسی لیے میں ہر بات کے جواب میں ‘نہیں’ کہتی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شرمین سیگل نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں ہیرامنڈی کی کاسٹ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔