سینیئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

کراچی(شوبز نیوز) پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر، ا±ن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے ا?فیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ا±نہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے د±عا کریں۔تزین حسین نے مزید کہا کہ طلعت حسین کے جنازے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔طلعت حسین کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سینیئر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویڑن اور سنیما میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والے لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ئ میں پیدا ہوئے تھے، ا±نہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔