نیو یارک(شوبز نیوز) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔اس وقت ویرات کوہلی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اور دونوں بچے بھی ہیں۔اب حال ہی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو اُن کی بیٹی وامیکا کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کا ہاتھ پکڑ کر ہوٹل کے اندر جارہے ہیں، مذکورہ ویڈیو دور سے چُھپ کر بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑی کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔انوشکا شرما اور کوہلی کے مداح وامیکا کی ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے، مداحوں نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ننھی پری کتنی جلدی بڑی ہوگئی ہے، اُنہوں نے وامیکا کے لمبے اور گھنے بالوں کی تعریف بھی کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">