26 سالہ حسینہ ندا کوسا کے سر پر مس لبنان کا تاج سج گیا

26 سالہ حسینہ ندا کوسا کے سر پر مس لبنان کا تاج سج گیا

بیروت(شوبز نیوز) لبنان میں 26 سالہ حسینہ ندا کوسا کے سر پر مس لبنان کا تاج سج گیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ندا کوسا نامی خاتون کو ملکہ حسن قرار دیا گیا ہے۔

ندا کوسا نے کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ مقابلے میں پہلا رنر اپ ٹائٹل 19 سالہ سارہ لین کو دیا گیا۔

تقریب کو براہ راست بھی نشر کیا گیا تھا جس میں مختلف شہروں اور علاقوں سے 15 خواتین نے حصہ لیا۔