پاکستان سپر لیگ، آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹکرائو

پی ایس ایل کے پہلے میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کم بیک کرنے کو تیار ہے جبکہ آج کراچی کنگز کے ساتھ مقابلہ ہو گا، ۔آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہو گا۔پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پہلا میچ بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل سکے تھے پورا ٹورنامنٹ باقی ہے، کم بیک کریں گے۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 8 کے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نسیم شاہ نے کہا کہ جو پہلے میچ کی غلطیاں تھیں اس سے سیکھ کر آئندہ میچ میں بہتر کریں گے، ایک میچ کے بعد یہ نہیں کہہ سکتے کہ کیا کرنا چاہیے یا کیا نہیں کرنا چاہیے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں بیٹنگ لائن نہیں چلی، مضبوط بیٹنگ ہے امید ہے آئندہ بہتر کریں گے، ہر ٹیم جیت کیلئے کھیلتی ہے، میری کوشش ہوتی ہے بطور پلیئر اپنی ٹیم کو میچ جتواؤں۔ان کا کہنا تھا کہ جب جیتیں گے تب ہی پرفارمنس گنتی میں آئے گی، بطور باؤلر کوشش ہوتی ہے کہ ہر بیٹر کے خلاف بہترین باؤلنگ کروں، کسی ایک بیٹر کو نشانے پر رکھنا کوئی ہدف نہیں ہوتا، اصل بات یہ ہے کہ آپ وقت پر اپنی ٹیم کو وکٹ لے کر دیں، کسی ایک بیٹر نہیں ہر کسی کے خلاف بہترین باؤلنگ کرنا اور وکٹ لینا ہے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں پچز اچھی ہیں، جو فیلڈنگ سے رن روکے گا اس کو فائدہ ہوگا، ہر ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین پلیئرز ہیں، کسی کو ہلکا نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 6 کی 6 ٹیمیں بہترین ہیں، کراچی اور لاہور دونوں اچھی ٹیمیں ہیں، اچھا مقابلہ سب انجوائے کرتے ہیں، پشاور اور کوئٹہ کی تو کوئی رائیولری نہیں، ہم ہر ٹیم کے خلاف میچ کو اہمیت دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں