لاہور(سی این پی) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیرامن مولانا سید محمد عبد الخبیرآزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور نے بادشاہی مسجد لاہورمیں جمعتہ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کیچ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے اور نہایت افسوسناک ہے د شمن پاکستان میں انتشاراور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے،دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ہمارا ملک اتحادا ور یکجہتی کے ذریعے ہی خوشحال اورترقی کی منزل حاصل کر سکے گا
پوری قوم ملکی سلامتی اوردفاع کے لیے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم پاکستان کی سلامتی اورتحفظ کے لیے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنا چاہتے ہیں،ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے تشدد کا خاتمہ،احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کو فروغ دیں،امن و رواداری،اتحاد اور برداشت کو اپنے خطبات کا موضوع بنائیں اورملک دشمن شر پسند عناصر پرکڑی نگاہ رکھیں تاکہ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو،مولانا آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو ہراندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے،بلوچستان کیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے،آخر میں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام کے لیے اورشہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔a