پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا ہدف191رنز کا 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا، حسین طلعت 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور اوپنرز احسن علی اور وِل اسمیڈ کے درمیان 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔

تاہم کوئٹہ کو پہلا نقصان احسن علی کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 46 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری طرف سے وِ ل نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا  لیکن وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

انہوں نے 62 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اس کے علاوہ بین ڈکٹ صفر اور افتخار احمد 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے ثمین گل اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

191 رنز کے جواب میں کوئٹہ نے بھی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے۔

ٹام کوہلر 22 اور یاسر خان 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں