قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں اپنی 40 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ایرن ہالینڈ سے گفتگو میں کہا کہ میں نے بہت سن رکھا ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد لوگوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی جب لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل پکارتے ہیں لیکن بطور ایتھلیٹ، اس عمر کو انجوائے کررہا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر میرے پاس ابھی تک کھیلنے کے مواقع ہیں تو اس کا کریڈٹ ان تمام سپورٹ کرنے والے لوگوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے میں اب بھی گرانڈ میں موجود ہوں۔سینئر کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ اب بھی مجھ میں باقی ہے۔