آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان نے آسڑیلیا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیدیا

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آسڑیلوی ٹیم کو جیت کیلئے 191رنز کا ہدف دیا ہے، آسڑیلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی اننگز مایوس کن رہی اور قومی ویمن ٹیم پچاس اوورز میں 190 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی جبکہ اس کی  چھ وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 78رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ قابل ذکر رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، آسڑیلیا کی جانب سے ایلنا کنگ دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں بائولر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں