ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بی سی سی آئی کے لیے درد سر بن گیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا سے شفٹ نہ کرنے کا امکان ہے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے قانونی تقاضوں پر بھی کئی سوالات جنم لینا شروع ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے کم ازکم تین ٹیسٹ کھیلنے والے ممبرز ملک کی شرکت ضروری ہے، انڈیا، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اے سی سی آئین کے مطابق کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے ، اجلاس میں 10 ممبرز کا مکمل ہونا بھی مشکل ہے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونج حیثیت نہیں ہوگی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اے سی سی صدر محسن نقوی نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا،دورے میں محسن نقوی نے افغانستان سے ڈھاکا اجلاس پر حمایت مانگی ، کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان نے اجلاس پر بی بھارت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اے سی سی اجلاس اب جیوپولیٹکل ایشو کی صورت اختیار کر چکا ہے کرکٹ ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس ڈھاکا سے منتقل نہ ہونے پر بھارت ایشیاکپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے، ایشیا کپ پر فیصلہ اب ڈھاکا کے اجلاس سے جڑ چکا ہے۔