لاہور۔۔اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپنگ معاملے پر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پائے جانے والے اجزا کا علم نہیں۔انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ میرے کیس کو رحمدلی سے سنا اور دیکھا جائے، کیریئر میں 9 بار ڈوپ ٹیسٹ ہوا، ہر بار رپورٹ منفی آئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کا احترام کرتا ہوں، سب پہلووں کا جائزہ لیا جائے، پروٹین ٹیسٹ اور طبی ماہرین سے مشاورت کے لیے تعاون درکار ہے۔خیال رہے کہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا چند روز پہلے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کا ڈوپ ٹیسٹ ایک پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">