وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر ہوگئے۔دبئی سے جاری اعلامیے کے مطابق وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ جنرل منیجر کرکٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

وسیم خان کے لیے جگہ خالی کرنے والے جیف آلڈرائس اب چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  کے عہدے پر فائز ہیں۔وسیم خان جو پی سی بی میں اہم ذمے داریاں نبھاچکے ہیں، نے آئی سی سی کو جوائن کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔رمیز راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں