پاکستانی کوہ پیما سِرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرلی۔سربازخان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔خیال رہے کہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی کنچن جونگا نیپال میں ہے۔کنچن جونگا کے بعد سرباز خان مکالو چوٹی سر کرنے کی جانب سفر شروع کریں گے۔واضح رہے کہ کوہ پیما سرباز خان نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کرچکے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">