حامد نواز راجہ کا راولپنڈی کی ترقی کا وژن

سیاست برائے خدمت اور تعمیر ، حامد نواز راجہ کا راولپنڈی کی ترقی کا وژن  حامد نواز راجہ سابق تحصیل ناظم راولپنڈی کو بجا طور پر راولپنڈی کی علاقائی سیاست کا بابائے بلدیات کہا جاسکتا ہے جوایک وژنری شخصیت کے حامل لوگ ان کیساتھ محبت و عقیدت بھی رکھتے ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کے مواقع بھی دیتے ہیں کیونکہ ان کا وژن پوٹھوہار کی ترقی ہے اور جب سے انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا ہے تعمیر و ترقی کے گہرے نقوش مرتب کیے ہیں راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں جہاں بھی چلے جائیں جابجا حامد نوازراجہ کے کررڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کی تختیاں نظر آئیں گی انہوں نے اپنے حلقہ نیابت میں بے مثال اور بے پناہ ترقیاتی کام کرائے ہیں جہاں آج بھی لوگوں کو گیس ، پانی ،بجلی ،پختہ سٹکوں ،پختہ گلیوں ،سٹریٹ لائٹس ، تعلیمی اداروں ، بنیادی مراکز صحت کی سہولیات میسر ہیں ۔ تحصیل ناظم کے طور پر انہوں نے بھر پور اور پر ہنگم دور گزارا کوئی دن ایسا نہیں تھا جب انہوں نے ضلع راول پنڈی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کاوشیں نہ کی ہوں۔

انکے پاس مسائل لیکر آنے اور انہیں حل کرانے والوں کا ایک ہجوم ہوتا تھا راولپنڈی کے دو ردراز کے علاقوں سے لوگ مسائل پیش کرنے آتے تھے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ جب بھی انہوں نے الیکشن لڑ ا، انہیں عوام کی بھر پور تائید و حمایت حاصل ہوئی اور کامیابیوں نے ان کے قدم چومے ۔2002,اور2008کے الیکشن میں ق لیگ کے ٹکٹ پران کے قریبی دوست مشتاق کیانی MPA کی PP 5 کی سیٹ پر کامیابی میں راجہ حامد کا کردار نمایاں تھا ، اسی طرح بے شمار لوگ انکی وجہ سے سیاست میں آئے اور کامیاب ہوئےیہ کامیابی بھی ان کی انتھک محنت اور عوام کی خدمت کی مرھونمنت تھی۔PP5 ھی آج PP 10 ھے۔* اہم سیاسی جماعت نے انھیں NA 52 اور PP 12 سے الیکشن لڑانے کا عندیہ دیا ھے۔۔اب راولپنڈی کے سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12،اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ۔ حامد نواز راجہ کی جانب سے اس ضمن میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حلقے کے عوام کی خواہش پر پنجاب،قومی اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 12 اور این اے 59سے بطور امیدوارکھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے ابتک انکی مشاورت کا حصہ بننے والے حلقہ کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ضرور لڑیں انکی جانب سے بطور تحصیل ناظم جو عوام کی خدمت کی گئی ہے حلقے کے ووٹرز اس سے آگاہ ہیں اور حلقہ کی عوام انکے امیدوار ہونے کی بھرپور تائید و حمائت کرتے ہیںراجگان فیملی آف دھمیال کی سیاست میں پختگی اور عروج میں اللہ تعالیٰ کے بعد ان کا کردار کسی سی ڈھکا چھپا نہیں۔یوں تو انھوں نے ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن حلقہ میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ انھیں بہت پذیرائی ملی ہے ۔عوام کے ہی اصرار پر انھوں نے این اے 59 اور پی پی 12 سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی علاقے سے وہ پہلے بلا مقابلہ ممبر ضلع کونسل راولپنڈی منتخب ہوچکے ہیں۔اس کے بعد انھوں نے تحصیل ناظم ، اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی( RDA )راولپنڈی کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔حامد نواز راجہ تحصیل ناظم راولپنڈی کی سیاست میں اہم کردار ہیں۔حامد نواز راجہ کااس حلقے میں ذاتی اثر و رسوخ ہے اور ایک اچھا خاصا ووٹ بنک بھی موجود ہے ۔ انکا ذاتی تعلق اس حلقے میں کیونکہ وہ ماضی میں تحصیل ناظم رہ چکے ہیں ۔ اپنے ووٹ بنک کی وجہ سے حامد نواز راجہ اپنے مخالفین کو شکست د یں گے اور وہ اس حلقے سے کامیاب ہوکر خدمت کا سفر ایک بار پھر بھر پور جذبے سے شروع کریں گے کیونکہ گزشتہ چار سال سے علاقے و حلقے میں کوئی قابل ذکر کام ہوا نہ ہی کسی بڑے منصوبے کی شروعات کی گئی ، عوام حلقہ گونا گوں مسائل کا شکار ہیں اور انہیں امید ہے کہ حامد نواز راجہ منتخب ہوکر ان کے مسائل کو حسب سابق حل کرائیں گے کیونکہ وہ منفی سیاست کے قائل نہیں ہیں اور جذبہ خدمت خلق ان کا اوڑھنا بچھونا ہے وہ سیاسی نفع و نقصان دیکھے بغیر عوام کی بلا تفریق خدمت ے فلسفے پر عمل پیرا ہیں ، حلقے کی بڑی برادریوں ، اور حلقہ کے تقریبا” تمام سابق ناظم نائب ناظم چئیرمین وائس چئیرمین پہلے ھی ان کی حمائت کا اعلان کر چکےہیں عوامی سوچ ان کی کا میابی کا ضمانت ہے۔