برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کو حکومت ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچائے

برطانیہ کی حکومت نے یوکے میں مختلف اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 260 کیٹگری کے ویزے جاری کرنے کے لیے مبینہ طور پر اعلان کیا گیا ہے یہ بات یوکے کی حکومت کی جانب سے ایک سرکاری مراسلہ میں کہی گی جبکہ اس سرکاری مراسلے کا ذکر یوکے کی ہوم آفس کی ویب سائٹ میں کوئی ذکر نظر نہیں آتا جب کہ پاکستان کے میڈیا اور نیوز میں اس مراسلے کے بارے میں ذکر ہو رہا ہے لیکن کسی نے بھی اس مراسلے کی کاپی کو نشر نہیں کیا جبکہ یوکے کے لاکھوں بے روزگار نوجوان جو مختلف جو یونیورسٹیوں اور کالجوں سے اعلی تعلیم حاصل کر چکے ہیں نوکری کی تلاش میں سرگردہ ہیں اور روزگاری کی وجہ سے مختلف مصائب کا شکار ہو چکے ہیں اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے جاب سیکر الاؤنس یا یونیورسل کریڈٹ حکومت سے وصول کر رہے ہیں اس طرح بے روزگاری فنڈ کی مد میں حکومت ملین پونڈ بے روزگاروں کو فراہم کر رہی ہے تاکہ بے روزگار افراد اپنی ضروریات زندگی کو پورا کر سکے برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے اتنی بڑی تعداد ویزے وہ بھی نرم شرائط پر جاری کرنا انتہائی مشکل کام ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم رشی سونگ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب نہیں ہوئے ہے بلکہ سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفے دینے کے بعد رشی سونگ کابینہ کے ووٹوں سے منتخب ہوئے اس لیے ان کے لیے اتنی بڑی تعداد میں کی پالیسی بنانا بہت مشکل نظر آتا ہے جب کہ پاکستان میں مختلف ٹریول ان جنسیا لوگوں کو یوکے کے لیے سبز باغ دکھا کر لاکھوں روپے کی رقم بٹور رہے ہیں ایک ویزہ کی قیمت 15 سے 20 لاکھ وصول کی جا رہی ہے ایک عام آدمی کو اتنی بڑی رقم دینا انتہائی مشکل ہے سرکاری مراسلہ کی خبر میڈیا میں نشر کی جاتی رہی لیکن حکومت پاکستان نے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی برطانیہ حکومت نے اس بارے میں کوئی مصدقہ نہیں دی ہزاروں افراد جانے کے خواہش رکھتے ہیں وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جمع پونجی لٹا رہے ہیں اس طرح نام نہاد ایجنسیاں لاکھوں بٹور کا فرار ہونے میں کامیاب ہو جائیں گی حکومت پاکستان ایسے افراد سرکوبی کے لیے فوری طور پر برطانیہ حکومت سے معلومات حاصل کرکے کو آگاہ کرے تاکہ لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں کیسے بچا جائے