نامعلوم افراد کی اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ

 پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں  پولیس اے ایس آئی کے گھر پر رات 4 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، زخمیوں کو لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکا ہوا ،  جس کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی آمین اللہ ، دو خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ۔