لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث سماعت10 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ عدالت نے مذکورہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔